مئی 2017 میں ، اولورو کے قریب فرسٹ نیشنز قومی آئینی کنونشن میں ابوریجینل اور ٹورس اسٹریٹ آئی لینڈر کے مندوبین اکٹھے ہوئے اور دل کی گہرائی سے الورو بیانیہ اپنایا۔ یہ بیانیہ ایک لائحہ عمل فراہم کرتا ہے جس کے تحت آسٹریلین آئین میں ابتدائی اقوام کو تسلیم کرتے ہوئےان تین نکات پر اسٹرکچرل اصلاحات کی پیش کش کی گئی ہے: آواز ، معاہدہ اور سچائی ۔ جس کے بعد دو سال بغور مباحثہ کیا گیا اور اس کی تشکیل ابتدائی اقوام کے 13 علاقائی مکالموں کے ذریعے کی گئی اسے ایب اوریجنل اور ٹوریس آئی لینڈ کے 250 مندوبین نے اپنایا۔ اس کی کوشش ہے کہ آسٹریلیا کی ابتدائی اقوام اور آسٹریلین قوم کے درمیان ایک رابطہ استوار کرے جس کی بنیاد سچائی ، انصاف اور حق خود ارادیت ہو جوصلح کی جانب آگے بڑھنے کے لئے خود مختاری کی نقاب نہ لے .